عالمی خبریں

عراقی کردوں کا ایران میں زمینی حملہ، ہزاروں جنگجو سرحد پار داخل

 خلیج اردو

عراقی کردوں نے ایران کے اندر زمینی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ہزاروں کرد جنگجو سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے کرد رہنما بافل طالبانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مبصرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اس پیش رفت سے ایران عراق سرحدی صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے اور سفارتی رابطوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button