عالمی خبریں

ٹرمپ پر سابق امریکی وزیر دفاع کی سخت تنقید، ایران جنگ پر حکمت عملی کو بچگانہ قرار، ہرمز بندش کے خدشات، امریکی قیادت پر سوالات مزید بڑھ گئے

خلیج اردو
امریکا کے سابق وزیر دفاع لیون پینیٹا نے ایران سے جاری کشیدگی کے تناظر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں جہاں “آگے چٹان اور پیچھے کھائی” ہے، اور ان کے فیصلے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی حکام کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی صلاحیت کا بخوبی علم تھا، اس کے باوجود اس حوالے سے سنجیدہ حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

پینیٹا کے مطابق ہرمز کھولنے سے متعلق ٹرمپ کے بیانات “بچگانہ” ہیں اور ایک صدر کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات عالمی سطح پر امریکا کی پوزیشن کو کمزور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف اقدامات کے نتائج مثبت نہیں رہے بلکہ ایران میں مزید سخت مؤقف رکھنے والا نظام مضبوط ہوا ہے۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی غیر سنجیدہ حرکات دنیا کو امریکا کی کمزوری کا پیغام دے رہی ہیں اور اب وقت ہے کہ قیادت “جادوئی باتوں” کے بجائے حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button