Uncategorized

امریکا ایران کشیدگی میں سفارتی سرگرمیاں تیز، آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش، ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے ناخوش، جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پیغام دیا ہے کہ وہ شدید نقصان سے دوچار ہو چکا ہے اور تہران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت قیادت کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی اندرونی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش جاری ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں کیونکہ ان میں جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح نکات شامل نہیں۔ دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کو امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بعد ہی ایٹمی پروگرام پر بات چیت ممکن ہوگی۔

سی این این کے مطابق ایران آئندہ چند دنوں میں جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پیش کر سکتا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ تہران پہنچ کر قیادت سے مشاورت کریں گے۔ بظاہر امریکا اور ایران کے درمیان فاصلے برقرار ہیں، تاہم پس منظر میں بھرپور سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پیش رفت محدود دکھائی دیتی ہے، لیکن پس پردہ مذاکرات کسی ممکنہ سمجھوتے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button