پاکستانی خبریں

جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری، دو کی سفارش واپس، اکثریتی رائے سے فیصلہ، عدالتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

خلیج اردو
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ تبادلے اکثریتی رائے سے منظور کیے گئے اور کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی سفارش واپس لے لی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خالی ہونے والے عہدوں پر ججز کی تعیناتی ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے گی اور عارضی تقرریاں نہیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس اجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے پانچ ارکان کی ریکوزیشن پر اجلاس منعقد ہوا۔

اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا تھا کہ آرٹیکل 200 کے تحت فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد عدالتی نظام، ججز کی تقرری اور تبادلوں کے طریقہ کار پر نئی بحث شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button