معلومات

متحدہ عرب امارات میں پیر سے موسم گرم اور نم رہنے کا امکان

صبح 8 بجے تک دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

متحدہ عرب امارات میں پیر سے موسم گرم اور نم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق پیر کی صبح سے موسم دوپہر تک جزوی طور پر ابر آلود رہے گا خاص طور پر فجیرہ کی طرف گرمی زیادہ ہوگی مگر پھر موسم صاف ہوجائے گا۔

توقع ہے کہ اتوار کی رات اور پیرکی صبح متحدہ عرب امارات کے شمال ساحلی علاقوں میں نمی میں اضافہ ہوگا ۔ دھند پھیلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

انتظامیہ نے ڈرائیوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ٹریفک کے ضوابط کے مطابق گاڑیاں چلائیں ۔

کل درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جس کے بڑھنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے ۔ ہوائیں 18 سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جو بعض اوقات 38 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں خلیج عرب اور بحیرہ عمان کا موسم ذرہ ٹھنڈا رہے گا ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button