عالمی خبریں

امریکا، ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، دونوں فریق معاوضے کے مطالبے پر قائم

خلیج اردو
امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ دونوں فریق ایک دوسرے سے معاوضے کے مطالبات کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کے باوجود فریقین اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آتے۔

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملے کے خطرے کے باعث ترکیہ سے خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے روانگی اختیار کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ میں موجود تھے۔ کیمروں کے سامنے ٹرمپ ایئر فورس ون میں سوار ہوئے، تاہم بعد ازاں انہیں ایئرپورٹ کے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے ایک چھوٹے فوجی طیارے C-32A تک منتقل کیا گیا، جس کے ذریعے انہوں نے ترکیہ سے خفیہ طور پر روانگی اختیار کی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ غیر معمولی آپریشن ٹرمپ کو لاحق ایک قابلِ اعتبار مبینہ ایرانی خطرے کے باعث کیا گیا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے عوام کو بتایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایئر فورس ون کے ذریعے سفر کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کے سفر کے حوالے سے ایک متبادل انتظام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button