عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ’سب سے تباہ کن‘ اقتصادی آپریشن کا اعلان

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اسے کسی بھی ملک کے خلاف اب تک کی جانے والی ’’سب سے زیادہ تباہ کن‘‘ کارروائی قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ معاہدے کا موقع ضائع کرنے کے بعد کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران کے خلاف غیر معمولی پیمانے پر اقتصادی جنگ اور تنہائی اختیار کی جائے گی۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں کاروباری اداروں ایئرپورٹس یا سرکاری اداروں کے ذریعے ایران کو کسی بھی قسم کا سہارا فراہم کرے گا اسے بھی سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اس کارروائی کو ’’اکنامک ڈی ڈے‘‘ قرار دیتے ہوئے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ایران کو الگ تھلگ کیا جاسکے اور اس کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ تاریخی اقدامات ایران کی معیشت اور دنیا بھر میں کارروائیاں کرنے کی اس کی صلاحیت کو شدید متاثر کردیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button