
خلیج اردو
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ عراقی ایئر ویز ایران کیلئے پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق ایران کیلئے پروازوں کا آغاز اکتوبر کے دوران نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا جائے گا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے بیان کے مطابق عراقی ایئر ویز کو ایران کیلئے پروازیں بحال کرنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے۔ پروازوں کی بحالی کیلئے عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی اور وزیر ٹرانسپورٹ وزیر الحسینی کی کوششیں شامل ہیں۔
بیان کے مطابق عراقی ایئر ویز کی ٹیمیں پروازوں کی بحالی کیلئے ضروری ضابطہ جاتی اور تکنیکی تقاضے مکمل کرنے میں مصروف ہیں، جس کے بعد ایران کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی ایئرلائنز نے 23 ستمبر سے عراق کیلئے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں، جبکہ عراقی ایئر ویز نے مارچ کے آغاز سے ایران کیلئے پروازیں بند کر دی تھیں۔







