معلوماتمتحدہ عرب امارات

کیا اپکا ویزا ختم ہے ؟ اور نیا ویزا لگوانا چاھتے ہے ؟جانئے نیا ویزا لگوانے کے طریقہ کار ، ویزا فیس اور دیگر ضروری معلومات .

رہائشی یا ملازمت کا ویزا ختم ہوتا ہونے کے ساتھ ہی امارات کے شناختی کارڈ کی مدت بھی ختم ہو جاتی ہے

متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزا عام طور پر دو سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ دو سال پورے ہونے پر اگر آپ امارات میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو نیا ویزا حاصل کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ جب آپ کا رہائشی یا ملازمت کا ویزا ختم ہونے کے ساتھ ہی امارات کے شناختی کارڈ کی مدت بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اس لیے شناختی کارڈ بھی رینیو کروانا پڑتا ہے۔

اگر آپ اپنا ویزا مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تجدید کروانا چاہتے ہیں تو آپ ایک سے چھ ماہ پہلے اپنا ویزا نیا بنوا سکتے ہیں۔

 میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی ویزے کی تجدید کا طریقہ کار؟

مدت ختم ہونے سے پہلے ویزے کی تجدید کے لیے آپ کو جس امارات نے آپ ویزا جاری کیا تھا اس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اور ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز کے دفتر جانا ہوگا۔ اور وہاں پر انہیں ویزے کی ایڈوانس تجدید کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

بصورت دیگر آپ ویزے کی مدت ختم ہونے پر ہی نیا ویزا حاصل کر سکیں گے، ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد آپ کو نیا ویزا حاصل کرنے کے لیے 30 دن کا رعایتی وقت دیا جائے گے۔

ہر امارات میں ویزے کی تجدید کا طریقہ کار ایک ہی ہے۔ تاہم فیسوں میں کچھ تبدیلی ممکن ہے۔

مدت ختم ہونے کے بعد ویزے کی تجدید یعنی نیا بنوانے کا طریقہ کار؟

مدت ختم ہونے کے بعد ویزے کی تجدید کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

سب سے پہلے آپ کو اپنا میڈیکل کروانا ہوگا۔ یاد رہے کہ دبئی اور ابوظہبی میں ویزے کی تجدید سے پہلے میڈیکل کرونا ضروری ہے۔

آپ درج ذیل مراکز سے میڈیکل کرو اسکتے ہیں:

  • دبئی ہیلتھ اتھارٹی میڈیکل فٹنس سنٹر۔ جہاں پر فی درخواست گزار 320 درہم فیس ادا کرنی ہوگی
  • ابو ظہبی ہیلتھ اتھارٹی میڈیکل فٹنس سنٹر۔ جہاں پر فیس 250 درہم فی درخواست گزار ہے۔
  • دیگر امارات میں منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پریونشن سنٹرز سے میڈٰیکل کروا سکتے ہیں۔ فیس 110 درہم ہوگی۔

یاد رہے کہ میڈیکل اسی امارات سے کرونا ہوگا جس نے آپ کو ویزا جاری کیا ہے۔

2۔ اماراتی شناختی کارڈ کے لیے اپلائی کریں

میڈیکل کروانے کے بعد اماراتی شناختی کارڈ کے لیے اپلائی کریں۔ جس کے لیے آپ کو شناخت اور راہائش سے متعلق وفاقی اتھارٹی FAIC کے دفتر جانا ہوگا یا FAIC ویب سائٹ سے آن لائن شناختی کارڈ کی تجدید کی درخواست دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ تین سالہ اماراتی شناختی کارڈ کی فیس 370 درہم ہے اور دو سالہ کی 270 درہم ہے۔

3۔ ویزے کی تجدید یعنی نیا ویزا حاصل کرنے کے لیے اپلائی کریں

میڈیکل کروانے اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے کے بعد آپ تیسرے مرحلے میں ختم ہو چکے ویزے کی تجدید کے لیے درخواست دیں گے۔

ویزے کی درخواست کہاں اور کیسے دی جا سکتی ہے؟

ویزے کی درخواست دینے کے لیے ذیل میں کسی ایک طریقہ کار کا انتخاب اپنی سہلوت کو مد نظر رکھتے ہوئے کر سکتے ہیں:

  • ٹائپنگ سینٹر جاکر درخواست دے سکتے ہیں
  • GDRFA کے سنٹر پر جا سکتے ہیں
  • شناخت اور رہائشی کی وفاقی اتھارٹی کی موبائل ایپ سے درخواست دے سکتے ہیں
  • یا آپ ذیل میں دیے گے لنک سے آن لائن درخواست جمع کرو اسکتے ہیں:

http://www.ica.gov.ae/en/home.aspx

یاد رہے کہ درخواست کے لیے آپ جو طریقہ چاہے استعمال کر سکتے ہیں لیکن نیچے دی گئی شرائط ہر صورت پوری کرنی ہوں گی

ویزا Renew کروانے کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانی  لازمی ہیں:

  • ایسا سپانسر جسکے پاس اصلی رہائشی پرمٹ ہو
  • میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا
  • انشورنس کارڈ جو کے دبئی اور ابو ظہبی کے ویزوں کے لیے ضروری ہے
  • نیا شناختی کارڈ یا آئی سی اے کی جانب سے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے جاری کردی رسید
  • ویزے کے لیے دی گئی درخواست سپانسر کی جانب سے دستخط شدہ ہونی چاہیے
  • سپانسر کا اصلی پاسپورٹ
  • سپانسر کی تصویر

اگر ویزے کے لیے درخواست دینے والے کو سپانسر کرنے والی کمپنی اگر پرائیویٹ ہے تو درج ذیل اضافی ڈاکیومنٹس  ساتھ جمع کروانے ہوں گے:

  • اصلی فرم کارڈ کی ایک عدد کاپی
  • تجارتی لائسنس کی ایک عدد کاپی
  • تجدید شدہ لیبر کارڈ
  • 60 سال سے اوپر کے افراد لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے دی گئی درخواست کی رسید جمع کروائیں گے

ایسے سپانسر جو اپنے خاندان کو سپانسر کررہے ہیں انکے لیے لازمی ڈاکیومنٹس کی فہرست درج ذیل ہے:

  • اسپانسر کے ملازمت کے معاہدے کی کاپی یا انویسٹرز کے لیے کمپنی کانٹریکٹ
  • آجر کی جانب سے جاری کردہ سیلری سرٹیفکیٹ، جس میں ماہانہ تنخواہ درج ہو
  • شادی کا سرٹیفکیٹ
  • رجسٹرڈ کرایہ نامہ
  • تازہ یوٹیلٹی بل

دو سالہ ویزے کی تجدید کی فیس؟

  • دبئی میں دو سالہ ویزا نیا بنوانے کی فیس 460 درہم ہے
  • ابو ظہبی میں 360 درہم، ٹائپنگ کی فیس اس کے علاوہ ہوگی
  • ویزے کی درخواست دینے کے بعد آپ کو 35 درہم اضافی دینے ہوں ہوگے۔ اضافی 35 درہم ویزا لگ جانے کے بعد پاسپورٹ آپ کے پتے پر بھیجنے کے لیے ڈاک کا خرچہ ہے۔

Source : Gulf New

۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button