عالمی خبریں

حجاج نے امسال محدود تعداد میں حج کرانے کے فیصلے کو سراہا

حجاج نے امسال محدود تعداد میں حج کرانے کے فیصلے کو سراہا

سعودی پریس ایجنسی( ایس پی اے) نے اس سال حج کرنے والوں کے اس حوالے سے تاثرات معلوم کیے ہیں   جن کے مطابق حج کرنے والے تارکین وطن نے محدود تعداد میں حج کرانے کے فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے

بتایاگیا ہے کہ اس سال حج پر جانے والوں میں 70 فیصد مختلف شہریتوں سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور 30 فیصد سعودی شہری تھے

حجاج کرام نے  اپنے تاثرات  میں بتایا  کہ ہر سرکاری ادارہ خصوصاً وزارت حج عازمین کی خدمت میں لگا رہا

’حجاج  کے مطابق  جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لے کر مکہ مکرمہ، پھر منیٰ، اس کے بعد عرفات، اس کے بعد مزدلفہ اور پھر منیٰ ہر جگہ ہمیں وی آئی پی سہو لتیں دی گئیں- آرام دہ بسوں سے مکہ مکرمہ لایا گیا- مقدس شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا- حاجیوں کے ہر گروپ کو ماہر گائیڈ مہیا کیے گئے- تمام صحت سہو لتیں فراہم کی گئیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button