خلیج اردو – سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گاڑی نظر آتش کرنے والے شخص کی وڈیو وائرل ہوئی ہے- جس میں ایک شخص گھر کے سامنے پارک گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اس میں آگ لگاتے ہوئے نظر آرہا ہے
پولیس نے گاڑی نذر آتش کرنے والے شخص کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے جو مقامی شہری ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ پوچھ گچھ مکمل کرنے کے بعد اسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا





