عالمی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 17 ہلاکتوں کی تصدیق

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کے کوزیکوڈے شہر کے ہوائی اڈے پرجمعہ کے شام دبئی سے آنے والا ایک مسافر بردار طیارہ لینڈ کرتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا تھا

خلیج  اردو – فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں دونوں پائلٹ شامل ہیں

بی بی سی ہندی کے مطابق مال پورم کے آئی جی پی اشوک یادو نے بتایا کہ ‘160 کے قریب زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے

مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ عبدالکریم نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جبکہ دیگر 15 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے

ایوی ایشن حکام کے مطابق ‘طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے پر پھسلنے کے بعد 30 فٹ گہری وادی میں جا گرا جس سے اس کے دو ٹکڑے ہو گئے

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیرالہ میں جہاز کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ ’بھارتی ریاست کیرالہ میں ایئر انڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر نہایت مغموم ہوں۔ رب کریم متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button