(خلیج اردو) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے متعلق بیان پر اسلامی ممالک میں ہلچل مچ گئی ہے جب گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اگر کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس نہ بلایا گیا تو پاکستان مظلوم کشمیریوں کی مدد پر آمادہ دوست ممالک کا اجلاس بلانے پر مجبور ہو جائے گا۔
اس بیان پر شہباز شریف نے کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک ہے کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اعتماد پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
سعودی عرب جوہری دھماکوں سمیت پاکستان کو درپیش مشکل اور آزمائش کے ہر مرحلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کشمیر کے معاملے پر بھی سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو خوش اسلوبی اور احسن انداز سے ڈیل کیا جائے۔
Source: Pakistan Media






