خلیج اردو – روان نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے صنعتی شعبے میں شامل ہونے والی پہلی خاتون انجینئر ہیں۔
روان کے مطابق انہوں نے امریکی یونیورسٹی ورجینیا ٹیک میں انڈسٹریل سسٹم انجینئرنگ میں گریجوایشن کے دوران یہ سیکھ لیا تھا کہ اس شعبے میں خواتین کا آنا کتنا ضروری ہے اور وہ کیا کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے دوران تعلیم سعودی سٹوڈنٹ کلب کی نائب صدر بننے کی مہم میں بھی حصہ لیا اور 80 سال میں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا
روان ابو خالد نے بتایا ہے کہ’ بچپن سے ہی میرے والد نے ہر راستے میں میری پوری حمایت اور رہنمائی کی۔ میرے والد بھی انڈسٹریل انجینئر تھے۔ وہ ایک کثیرالقومی ادارے سے منسلک رہے۔ میں بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں






