خلیج اردو – ریسکیو اداروں سے حاصل ک کردہ معلومات کے مطابق تین دن سے جاری بارشوں میں زیادہ اموات کرنٹ لگنے سےہوئیں۔ مون سون کی بارشوں کا چوتھا سپیل جمعرات کی سہہ پہر سے شروع ہوا، اسی دن کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے
گذشتہ تین دنوں کے دوران کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 141 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ماڑی پور میں واقع مسرور بیس میں 108 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ان اعداد و شمار کے مطابق صدر کے علاقے میں 120 ملی میٹ، سرجانی ٹاؤن اور ایئرپورٹ کے اطراف میں 108 ملی میٹر، گلشنِ حدید میں 103 ملی میٹ، ناظم آباد میں 85 ملی میٹر اور لانڈھی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بھی 100 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جس کے بعد بارش برسانے والا موجودہ سسٹم کمزور ہوجائے گا۔
جمعے کو بارش کی وجہ سے شہر کی مختلف سڑکیں اور علاقے زیرآب انے سےٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی






