خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی فوج کے سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زید النہیان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات میں اسرائیل صدر نیتن یاہو نے فلسطینی علاقے پر مزید قبضہ نا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
شیخ محمد نے ایک ٹوئیٹ کر کے اعلان کیا ہے کہ ” امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک کال میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے پر مزید قبضہ نہ کرنے کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ایک دسرے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے”۔
During a call with President Trump and Prime Minister Netanyahu, an agreement was reached to stop further Israeli annexation of Palestinian territories. The UAE and Israel also agreed to cooperation and setting a roadmap towards establishing a bilateral relationship.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) August 13, 2020
مزید برآں: یو اے ای کے وزیر خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یو اے ای فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیر خارجہ کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ” اس جرت مندانہ فیصلے سے یو اے ای (فلسطین کے مسئلے کے) دو ریاستی حل کے امکانات کے لیے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔ اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اور (یو اے ای) علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کام کرنے کے لیے پر عزم ہے”۔
الإمارات وبمبادرة شجاعة توظف قرارها المباشرة في العلاقات الاعتيادية مع إسرائيل للمحافظة على فرص حل الدولتين وتدعو لإستئناف المفاوضات بين الفلسطينيين والإسرائيليين وتلتزم بالعمل مع الاصدقاء لإحلال الأمن ولضمان إستقرار المنطقة.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) August 13, 2020
اس تاریخی سمجھوتے سے مشرق وسطی میں امن کے قیام کی امید کی جا سکتی ہے۔
Source: Gulf News







