پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا سے اموات کی تعداد انتہائی کم

اسلام آباد : ( خلیج اردو ) مارچ میں کوویڈ 19 کی وبا کی خطرناک صورت حال کے بعد پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈآپریشن سنٹر این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے اموات کی تعداد انتہائی کم ہے۔

23 اگست کو این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے صرف 4 نئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان مناسب راستے پر ہے۔

این سی او سی نے 591 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جو 24956 نئے ٹیسٹ کے بعد سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 275836 جبکہ 4 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 627 ہے اسی طرح ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10964 رہ گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں موجود 1920 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 121 پر مریض موجود ہیں ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ عوام کورونا وبا سے پہلے کی عادتوں سے باز رہیں کیونکہ ابھی وبا ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ دعوی نہیں کررہے کہ کورونا پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

اسد عمر نے عوام کو حقیقی ہیروز قرار دیا جنہوں نے کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکر ادا کیا ۔

وفاقی وزیر نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے بروقت درست فیصلے کیے جس سے کورونا کو بے لگام ہونے سے بچایا اور کورونا کی تباہ کاریوں کو روکا گیا۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button