پاکستانی خبریں

کراچی، سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو نکالنے کے لیے فوج کے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں گے

پاکستان بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران شہر میں پھنسے  200 کے قریب خاندانوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی ہیلی کاپٹر کراچی بھیجے گی۔

شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے پانی  کے تیز بھاؤ کی وجہ سے امدادی کارکن کشتیوں کے ذریعے  متاثرہ  خاندانوں تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ اور فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر موسم صاف ہونے پر بھیجے جائیں گے۔

اگرچہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں لیکن ان بارشوں میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ منگل کے روز شدید بارشوں کی وجہ سیوریج کے پانی سے سڑکیں بھر گئیں۔

پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ بدھ کے روز ہلاکتوں کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن اتوار کے روز سے پاکستان بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید برآں، بدھ کے روز ہونے والی  بارش کی وجہ سے بے گھر ہوئے کچھ خاندانوں کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے گھروں سے ضروری سامان لے کر نکلے تو کمر تک گندا پانی کھڑا تھا۔ ا رضاکار اور فوج کی جانب سے بارش سے متاثرہ کئی علاقوں میں کھانے پینے کے سامان کے ساتھ پہنچچنے کے باوجود بعض متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہ ابھی بھی مدد کے منتظر ہیں۔

کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقے محمد گوٹھ کے رہائشی منظور علی نے کہا ، "آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پانی ہر طرف موجود ہے اور کیچڑ کا پانی میرے گھر میں بھی داخل ہوگیا ہے اور ہمیں ابھی تک سرکاری مدد نہیں ملی ہے”۔

تاہم توقع کی جارہی ہے کہ کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ کے آغاز میں مقامی حکام کو رہائشی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے میں مدد کے لئے فوج کو بھیج کراچی بھیج دیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button