ٹپس / سٹوری

سابقہ کمپنی کی جانب سے بروقت ویزا کینسل نہ کرنے کے باعث نئی کمپنی نے بھی نوکری سے نکال دیا، قصور وار کون؟ آپ یا کمپنی؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ کا آجر بروقت آپ کا ویزا کینسل نہ کرے اور آپ نئی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو ایسے میں اس کا قصور وار کسے ٹھرایا جائے گا؟ آجر کو یا آپ کو؟ ایسا ہی ایک سوال نجی خبررساں ادار گلف نیوز کو اس کے ایک قاری کی جانب سے پوچھا گیا تھا۔

قاری کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ "یو اے ای میں ایک کمپنی کے پاس ایک سال تک کام کرنے کے بعد کورونا کے باعث مجھے نکال دیا۔ نوکری سے فارغ کیے جانے کے بعد مجھے نئی نوکری مل گئی۔ لیکن انہوں نے بھی مجھے نکال دیا کیونکہ میری سابقہ کمپنی نے دو ماہ تک میرا ویزا کینسل نہیں کیا تھا۔ میرا ویزہ کینسل ہونے کی ایمیل مجھے اس دن ملی جس دن دوسری کمپنی نے مجھے نوکری سے نکال دیا تھا۔ جب نے میں دوسری کمپنی کو اس حوالے سے بتایا تو انکا کہنا تھا کہ اب دیر ہو چکی ہے۔ اس سب صورتحال کا قصور وار کسے ٹہرایا جائے”؟

جواب:

گلف نیوز نے یہ سوال السویدی اینڈ کمپنی میں قانونی محقق، جہینے عارفوئی کے سامنے رکھا تو انکا کہنا تھا کہ” یو اے ای کی لیبر لاء کے مطابق ملازم وزارت ہیومن ریسورس سے چھ ماہ کا ورک پرمٹ حاصل کر سکتا ہے”۔

وزارت ہیومن ریسورس ملازمین کو اپنی ایپ یا ویب سائٹ(mohre.gov.ae)  کے ذریعے عارضی ورک پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

توافق سنٹر سے ویزا کینسل کروائیں:

اس کے علاوہ وزارت ہیومن ریسورس کے کچھ توافق سنٹرز بھی ہیں جو ملازم یا آجر کی جانب سے ملازمت کے متعلق شکایت وصول کرتے ہیں۔

یہ مراکز شکایت کی تفشیش کرتے ہیں اور وزارت کی تصدیق کے لیے سفارشات مہیا کرتے ہیں تاکہ  تنازعے کے حل کے لیے فیصلہ کیا جا سکے یا کیس عدالت میں بھیج دیا جائے۔

قانونی محقق عارفوئی کے مطابق متاثرہ قاری توافق سنٹر کو نیا آفر لیٹر اور سابقہ کمپنی کا ٹرمینیشن لیٹر جمع کروا کے ویزا کینسل کرنے کی درخواست کر سکتی تھی۔

کیا میں اپنی سابقہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروا سکتا ہوں یا سکتی ہوں؟

قانونی محقق عارفوئی کا کہنا تھا کہ”کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوئی مضبوط وجہ نہیں ہے۔ کیونکہ آپ کے واپس دیگر آپشنز موجود ہیں۔ اگر آپ کی کمپنی یا آجر آپ کا ویزہ کینسل نہیں کرواتا تو آپ توافق مرکز کے ذریعے اپنا ویزا کینسل کروا سکتے ہیں۔

تاہم اگر سابقہ کمپنی نے آپ واجبات ادا کرنے ہیں تو پھر آپ وزارت ہیومن ریسورس کے پاس نوکری سے نکالے جانے کے ایک سال کے اندر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ توافق سنٹر تنازعہ کے حل کی کوشش کرے گا اور اگر تنازعہ حل نہ ہو سکا تو کیس لیبر کورٹ میں بھیج دیا جائے گا”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button