(خلیج اردو ) جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل چوری ہونے کے بعد مالک کے پاس واپس آگیا۔ موبائل چور نے ایک ریستوران نے فون چوری کیا جس کی قیمت 2 ہراز 243 درہم بتائی جاتی ہے ۔
موبائل استعمال کرنے میں ناکام ہوکر اس نے موبائل مالک کو واپس کردیا ہے۔ تفصلات کے مطابق بنگال میں ایک شہری سے فون دکان میں رہ گیا جو دوکان میں موجود دوسرے فرد نے اٹھا لیا ۔ فون چوری ہونے کے بعد مالک نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی تو مالک نے اپنے نمبر پر ہفتہ بعد فون کیا اور موبائل چور نے فون اٹھایا اور کہا کہ وہ فون واپس کرنا چاہتا ہے ۔ مالک نے بتایا کہ میرا فون چوری ہونے کے بعد مسلسل بند آرہا تھا اور اس دن وہ ان تھا اور اس پر فون چلا گیا ۔
مالک نے اس روز پولیس سے رابطہ کیا اور اس کے گھر جاکر موبائل فون وصول کرلیا ۔ موبائل چور نے بتایا کہ فون چوری کے بعد وہ اس خو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں جان پایا جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا موبائل کو واپس کردیگا ۔
موبائل فون مالک نے پولیس کو بتایا کہ مجھے فون واپس مل چکا ہے لہذا آپ اس چور کو گرفتار نہ کریں ۔
موبائل فون میں مشکل ترین ٹیکنالوجی ہونے کی وجہ سے جدید فون استعمال کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے جسکی وجہ سے اگر موبائل پر پاس ورڈ لگا ہوا ہو یا پھر لوکیشن ان ہو تو جلد ہی فون کی موجودگی کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔
Source: Khaleej Times







