پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

خلیج اردو: سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کیجانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے سابق صدر زرداری کا میڈیکل چیک اپ اور مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

بلند فشار خون اور ذیابیطس کے عارضوں کے علاوہ سابق صدر سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کے بھی مریض ہیں۔ آصف زرداری کو ریڑھ کی ہڈی میں بھی ایک سے زیادہ (لمبر اور سرویکل سپونڈی لوسز جیسی) تکالیف ہیں جبکہ انہیں جوڑوں کے درد کی بھی تکلیف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button