پاکستانی خبریں

پاکستان میں سب سے پہلی الیکٹرک بائیک ٹیکسی متعارف کروا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں سب سے پہلی الیکٹرک بائیک ٹیکسی سروس دارالحکومت اسلام آباد میں شروع کر دی گئی۔ یہ سروس آپ کے لیے تیز، آسان، اور ماحول دوست سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ای بائیک شیئرنگ سروس جسے ای زی بائیک کہتے ہیں اسلام آباد کی ایک رومر ٹیکنالوجیز کی جانب سے لانچ کی گئی ہے۔

رومر ٹیکنالوجیز کے سی ای او محمد ہادی نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ” ای زی بائیک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں شہری نقل و حمل کے طریقہ کار یکسر بدلنا چاہتی ہے اور اسے ماحول دوست بنانا چاہتی ہے۔

اس سروس سے فضائی آلودگی اور ٹریفک کے رش میں کمی ہوگی اور پیٹرول پر خرچ ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی”۔

محمد ہادی نے مزید بتایا کہ "فل وقت یہ سہولت صرف اسلام آباد میں ہی شروع گئی ہے تاہم اگلے مہینے سے ہم لاہور اور پشاور جیسے شہروں میں اس سروس کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔

کمپنی کے سی ای او نے بائیک کی حفاظت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ بائیک کی حفاظت کے لیے اسے مسلسل مانیٹر کیا جائے گا اور کورونا کے دنوں میں ان بائیکس کو باقاعدگی سے جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔ اور سی ای او نے اس بائیک کو کرائے پر حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا ہیلمٹ ساتھ لائیں۔

اس بائیک کو کرائے پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

یہ موٹر سائیکلیں ابتدائی طور پر میٹرو اسٹیشن کے باہر پارک کی جائیں گیں اور اس کے بعد دفاتر اور رہائشی علاقوں میں۔ جہاں سےآپ اس بائیک کو کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں اور اس پر سفر کر کے جب واپس کرنا چاہیں تو شہر بھر میں ان بائیکس کسی بھی پوائنٹ پر چھوڑ سکتے ہیں۔

اور اس بائیک کو بک کرنے اور کرایہ  ادا کرنے کا تمام تر طریقہ کار ڈیجیٹل ہے۔ جو درج ذیل ہے:

سب سے ای زی بائیک (EZBike) موبائیل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں

اس کے بعد اس ایپ پر اپنے قریب ترین بائیک سرچ کریں

بکنگ کریں اور بائیک جہاں موجود ہے اس لوکیشن پر پہنچ جائیں

بائیک کا لاک کھولنے کے لیے اس کے ہینڈل پر ایک کیو آر کوڈ دیا گیا ہوگا اس اپنے پر اسکین کریں

ہیلمٹ پہنیں اور اپنا سفر شروع کر دیں

سفر کے بعد بائیک نامز کردہ گرین زون میں پارک کریں اور ایپ کر اپنی رائڈ ختم کرنے کے بٹن پر کلک کریں۔

اس بائیک کا کرایہ کتنا ہے؟

اس بائیک کو ان لاک کرنے کا کرایہ 5 روپے ہیں۔ جبکہ اس پر سفر کرنے کا کرایہ 5 روپے فی منٹ ہے۔ اور اس کرائے کی ادائیگی جیز کیش کے ذریعے قبول کی جائے گی۔

اس سروس کے آغاز سے امید کی جا رہی ہے کہ اس سروس کے آغاز سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا جو ماحول دوستی کے ساتھ ساتھ روزگار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button