خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک پیش آیا ایک نہایت خوفناک واقع، جس میں شوہر نے بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات کے شک میں بیوی کا سرکاٹ کر اس کے مبینہ آشنا کے گھر کے باہر رکھ دیا۔
واقع بدھ کی رات ریاست تلنگانہ کے سنگاریدی ضلع میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق شوہر جورو سائیلو نے اننت ساگر گاؤں میں واقع اپنے گھر میں اپنی بیوی امشمہ کا کا کلہاڑی سے سر قلم کر دیا۔ جس کے بعد وہ موٹر سائیکل پر کٹا ہوا سر 5 کلومیٹر دور نارائن کھیڈ لے گیا اور سر کو اپنی بیوی کے مبینہ آشنا کے دروازے کی دہلیز پر رکھ دیا۔
نارائن کھیڈ کے پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ سائیلو کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
بدھ کی رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوتھا جس کے بعد سائیلو نے غصے میں آ کر کلہاڑی اٹھا لی اور بیوی کا سر اس کے تن سے جدا کر دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کہ سائیلو نے خاتون کی لاش قریبی جھاڑیوں میں چھپا دی اور سر لے کر نارائن کھیڈ چلا گیا ہے۔ جس کے بعد اس نے پولیس تھانے پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔
Source: Khaleej Times







