پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 14 افراد انتقال کر گئے

خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 کورونا سے ہلاک ہوئے اور 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز3 لاکھ 24 ہزار084 جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار673 ہوگئی ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 42 ہزار 134 ہوگئی۔ پنجاب میں 1لاکھ1 ہزار 760 اورخیبرپختونخواہ 38 ہزار 708 تعداد ہے۔اسلام آباد میں 18 ہزار 187 اوربلوچستان میں 15ہزار 704 تعداد ، آزاد کشمیر3ہزار 507 اورگلگت میں 4084 تعداد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد3لاکھ7 ہزاز 950 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 9ہزار384ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے۔

Source : NCOC

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button