
خلیج اردو: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی تنازعہ کسی بھی وقت بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس اہم خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے کمانڈر سطح کے مذاکرات ہورے ہیں لیکن لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری نقل و حرکت یا معمول جھڑپ کو بڑی لڑائی میں تبدیل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت چین کشیدگی کے باعث ہزاروں فٹ کی بلندی پر دونوں افواج پہلی بار سردیوں میں بھی آمنے سامنے رہیں گی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی حدود میں گھس کر پانگونگ جھیل کے شمالی کنارے فنگر 2 اور 3 کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا ہے







