Uncategorized

اب گھنٹوں کا فاصلہ چند منٹوں میں طے کریں، مسافروں کو بیٹھا کر ہائپر لوپ کی پہلی ٹیسٹ درائیو

خلیج اردو

09 نومبر 2020

دبئی: امریکی شہر نیواڈا میں مسافروں کو بٹھا کر ہائپر لوپ کا پہلا لائیو ٹیسٹ کیا گیا۔
ہایبرلوپ کو مستقبل میں مسافر گاڑیوں کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے ہے جو کہ ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرے گا۔ہائپر لوپ کے ذریعے دبئی اور ابوظہبی کے درمیان گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں طے کیا جاسکے گا۔

ہایبرلوپ بنانے والی کمپنی ورجن ہائپرلوپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلایم نے ٹیسٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر ہمیشہ سے بھروسہ تھا اور یقین تھا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو ایک آرام دہ اور محفوظ سواری میں تبدیل کرینگے۔

ہائپرلوپ میں ایک ویکیوم ٹیوب سسٹم شامل ہے جو مسافروں اور کارگو کو تیز رفتاری لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ ماہرین کے مطابق ہائپر لوپ سے عوامی نقل و حمل کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔

روڈ ان ٹرانس پورٹ دبئی کی جانب سے شہریوں کے سفر کو آرام دے بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں سے ایک ہائپر لوپ بھی شامل ہے۔ ہایبرلوب جس کو ایپ لوگ دبئی بھی کہا جاتا ہے اس سے دبئی اور ابوظہبی کے درمیان فاصلہ صرف بارہ منٹ کا رہ جائے گا۔

حکام کے مطابق ہایبرلوپ ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جو سو فیصد بجلی پر چلے گا۔۔۔ہائپر لوپ کی سپیڈ ایک ہوائی جہاز کے برابر ہے جو کہ سات سو ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کرے گا ۔ اس منصوبے سے ہر گھنٹے دس ہزار سے زائد مسافر استفادہ حاصل کر سکیں گے۔۔۔ہایپرلوپ کا ایک ٹرمینل برج خلیفہ دبئی جبکہ دوسرا ٹرمینل اتحاد ٹاور ابوظہبی کے پاس ہوگا۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button