
۔
خلیج اردو: اتوار کے روز پشاور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں بٹیر لے جانے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ، جدہ سے پشاور جانے والی ایئربلیو کی ایک پرواز میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دوران پرواز بٹیرے سے کھیل رہا تھا۔
فلائٹ اٹینڈینٹ نے جب مسافر سے ایئر بلیو 711 کی فلائٹ میں پالتو جانور لے جانے اور بٹیرے سے کھیلنے کی وجہ پوچھی تو وہ فلائیٹ اٹنڈنٹ پر بھڑک گیا۔
طیارے کے پائلٹ نے فوری طور پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں کو فون پر بتایا کہ ایک مسافر جس کی شناخت معلوم نہیں ہے ،اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ بدتمیزی کی۔
اس شخص کو ہوائی جہاز سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں ہوائی جہاز کے عملے کیساتھ بدتمیزی کرنے پر معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
بٹیر کو کسٹم کے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔






