عالمی خبریں

بولیویا میں مرنے والوں کو یاد کرنے کے لیے ان کی کھوپڑیوں کو چشموں اور سگریٹوں سے سجایا گیا

خلیج اردو
10 نومبر 2020
لاز پاز: بولیویا میں گزشتہ ویک اینڈ پر کھوپڑیوں کا دن منایا گیا جو کہ قدیم دیسی عقائد میں جڑی ایک رنگین روایت جو مردہ افراد کی تعظیم کرکے خوش قسمتی اور تحفظ لانے کے لئے ہے۔

"ناٹیٹس” کے نام سے جانی جانے والی اس روایت میں مردہ انسانوں کی کھوپڑیوں کو سن گلاسز،سگریٹ اور مختلف اقسام کے پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔

ان کھوپڑیوں کو پورا سال گھروں میں سنبھال کر رکھا جاتا یے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس روایت کی جڑیں یورو چپایا کے رواج سے ملتی ہیں جس میں لوگ پہلی برسی پر مرنے والے اپنے پیاروں کی لاشوں کو منتشر کردیتے ہیں۔

بولیویا کے رہنے والے ان کھوپڑیوں کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔۔۔۔ان کے مطابق یہ کھوپڑیاں انسانوں کی تمام ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتی ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 2014 میں ایک شخص نے ایک کھوپڑی سے قانون دان بننے کی خواہش کا اظہار کیا جس کو اس کھوپڑی نے پورا کیا اور وہ شخص بعد میں قانون دان بن گیا۔

بولیویا میں آئیمارا ، کیچوا اور دیگر گروہوں کی روایات اور ثقافتیں کافی مستحکم ہیں۔ان روایات کو ماننے والے بہت سارے عقیدت مند ہر سال اس دن کو منانے کے لیے بولیویا آتے ہیں۔ان عقیدتمندوں کا دعوی ہے کہ یہ کھوپڑیاں ان کی محافظ ہیں جو کہ ان کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد بھی کرتی ہیں۔

Source : Reuters

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button