پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ: ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑنے لگے

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کورونا کے مریضوں میں خوفناک اضافے کے پیش نظر ملک بھر کے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ انہیں متعدد ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہستپالوں میں جگہ کم پڑنے کی وجہ ہسپتال کورونا کے مشتبہ کیسز کو داخل کرنے سے انکار کرنے لگے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قیصر سجاد نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "آںے والے دو ہفتے بہت اہم اور ہماری حالت مزید خراب ہوجائے گی”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "95 فیصد کے قریب بستر مریضوں سے بھر چکے ہیں اور صرف چند ہسپتالوں کے پاس مریض داخل کرنے کی گنجائش باقی ہے۔ جبکہ زیادہ تر ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں اور وہ مزید مریض لینے س انکار کر رہے ہیں”۔

سجاد قیصر نے بتایا کہ دوسری لہر کے دوران وائرس پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دوسری لہر نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا ہے کیونکہ گزشتہ کچھ مہینوں سے لوگ سوچنے سے لگے تھے وبا ختم ہو چکی ہے۔

تاہم، حکومت کورنا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دوبارہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا رہی ہے اور شادی کی تقریبات اور دوسرے اجتماعات کے لیے بھی ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فروری میں کورونا وبا کے شروع ہونے کے بعد سے ابتک پاکستان میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد کورونا کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ وائرس 7800 اموات ہوچکی ہیں۔

اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 3009 کیسز سامنے آئے ہیں اور 59 اموات ہو چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button