خلیج اردو
25 دسمبر 2020
لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے والد اور پارٹی قائد کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔ الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک ابو ۔
آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔ الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک ابو ❤️
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020
مریم نواز نے لکھا ہے کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔ آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین۔
میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔ آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020