خلیجی خبریں

خادم حرمین شرفین شاہ سلمان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

خلیج اردو
09 جنوری 2021
ریاض : خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ 85 سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ویکسین لگادی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ وبا سے متعلق ہمیشہ خصوصی دلچسپی لینے پر خادمین حرمین شریفین کے شکرگزار ہیں۔ انکی رہنمائی کے نتیجے میں شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کی ملک بھر میں کلینکل استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button