پاکستانی خبریں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے میں 4 فوجی جوان شہید، 5 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ بدھ کی سہ پہر سبی ڈسٹرکٹ ہوا۔

سنہوا نیوز ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سےلکھا ہے کہ دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے سڑک کو خالی کروا لیا اور وہاں پر نئی چیک پوسٹ قائم کی ہے تاکہ دہشت گردوں سے نمٹا جا سکے اور دھماکے جگہ پر گاڑیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جس سے فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر صوبہ بلوچستان کی حکومت نے صوبے بھر میں انسداد دہشت گردی آپریش لانچ کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button