خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں جنوری کے مہینے کے آغاز کےساتھ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ حکام کی جانب سے لوگوں اور تجارتی مراکز کا کورونا کے پھیلاؤ کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنا بتائی جاتی ہے۔
لہذا کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے بھر کی انتظامیہ سخت کاروائیاں کر رہی ہے۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 23 کاروباری مراکزپر جرمانہ عائد کیا ہے کہ جبکہ ایک مرکز کو بند کرنے حکم جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ اقتصادیات کی جانب سے یومیہ انسپیکشن مہم کے دوران 2 بزنسز کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
https://twitter.com/Dubai_DED/status/1352164663207862274?s=20
محکمہ اقتصادیات نے عوام کی سے درخواست کی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق شکایات دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times






