متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا ویکسین کی مہم ، متحدہ عرب امارات میں 218 مراکز میں ویکسین دیئے جائیں گے

خلیج اردو
21 جنوری 2021
ابوظبہی : وزارت صحت اور روک تھام کے تعاون سے جلد ابوظبہی کی محکمہ صحت ملک کی پچاس فیصد آبادی سے زائد حصے کو ویکسین لگانے کیلیے نئے مہم کا آغاز کرے گی۔ ابوظبہی سے باہر بھی ملک کے مختلف حصوں میں ویکسین لگانے کیلیے سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ یہ سب ابوظہی ہیلتھ کیئر سروس سیہا کی زیرنگرانی ہوگا۔

یہ ویکسین 218 مختلف مراکز میں دستیاب ہونگی جہاں تمام اہل شہری اور رہائشی کورونا ویکسین لے پائیں گے۔ اس تعاون کا مقصد عوام میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانا ہے۔

وزیر برائے صحت و روک تھام عبدالرحمن محمد نے کہا ہے کہ ویکسینشن کافی مفید اور محفوظ راستہ ہے کہ لوگوں کے قوت مدافعت کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظبہی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون سے ہم پچاس فیصد سے زائد آبادی کو پہلی سہہ ماہی میں کورونا ویکیسن کے حدف کو پورا کریں گے۔ یہ عمل متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

شیخ عبداللہ الحمید جو دبئی محکمہ صحت جے چیئرمین ئے ، کا کہنا ہے کہ ویکسین کو انسانی تحفظ اور فائدے کو یقینی بنانے کیلیے انتہائی جدید سانسی بنیادوں ہر تجربات کیے گئے ہیں۔ ویکسین میں دو مرحلوں میں دی جاتی ہے جس میں پہلی اور دوسری خوارک کے درمیان تین سے چار ہفتوں کا فرق دینا لازمی کوتا ہے۔

انیس جنوری کے اعدادو شمار کے مطابق ابھی تک ملک میں 2065367 ویکیسن لگائے جا چکے ہیں جو 20 فیصد آبادی کے لحاظ سے بنتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button