خلیج اردو آن لائن:
ہفتے کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کی قومی ایئر لائن نے پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی ہے کہ اس نے جہاز کی قسط ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملائشیا میں جہاز ضبط ہونے کے بعد جیٹ کمپنی کو تقریبا 7 ملین ڈالر ادا کر دیے ہیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز پی آئی اے نے لندن ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ پی آئی اے نے ایئرکیپ کی جانب سے لیز کیے دو جہازوں کے کیس میں پیریگرین چارلی لمیٹڈ کو رقم ادا کر دی ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ جولائی سے پی آئی اے ادائیگی نہیں کی اور اس لیے پی آئی پر گزشتہ جولائی سے ہر ماہ 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر واجب الا ادا ہیں۔
پی آئی کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ایئر لائن کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔
جہاز لیز پر دینے والی کمپنی نے پی آئی اے کے خلاف 14 ملین ڈالر کی لیز فیس ادا نہ کرنے کے باعث گزشتہ سال اکتوبر میں لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کروایا تھا۔
لہذا جیسے ہی متعلقہ جہاز ملائشیا میں لینڈ کیا لیز کمپنی نے عدالت سے روجوع کر کے جہاز کی ضبطگی کا حکم جاری کروا لیا۔
جس کے بعد بوئنگ 777 جہاز 15 جنوری کو ملائیشیا میں روک لیا گیا تھا۔
Source: Khaleej Times






