
خلیج اردو
07 مارچ 2021
روہڑی : پاکستان میں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
حادثہ صوبہ سندھ کے علاقہ روہڑی میں پیش آیا جہاں کراچی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس نے ریل کی روانی کو عارضی طور پر متائثر کیا۔
خلیج ٹائمز نے ریلوے کے ایک عہدیدار کامران لاشاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل 18 بوگیاں ٹرین سے علیحدہ ہو گئیں جس میں سے 6 ایک کھائی میں گر گئیں۔
ٹرین حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ تو گئیں تاہم ریسکیو عہدیدار محمد ارشد کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
پاکستان میں ریلوے کے وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق تمام تحقیقات کی جائیں گی اور متائثر افراد کے خاندانوں کو اس حوالے سے امداد دیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times






