خلیج اردو آن لائن:
کچھ ہفتے پہلے منشیات کے استعمال سے متعلق آسان پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد بھی وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز منشیات کے استعمال کے الزام میں 5 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے 5 ملازمین کو ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے ڈیلی بیسٹ کی جانب سے روپورٹ کیا گیا تھا کہ ماضی میں منشیات کے استعمال پر وائٹ میں متعدد ملازمین پر شک کیا جا رہا ہے، بعض کو نوکری نکالا گیا ہے جبکہ کچھ کو وائٹ سے ہاؤس سے باہر ریموٹ ورک پروگرام پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پریس سیکرٹری جین نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ "ہم نے کچھ ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے سیکیورٹی سروس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ پالیسیوں اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور ماضی میں چرس کے استعمال کے باعث ملازمین کو وائٹ ہاؤس خود کار طریقے سے نہیں نکالا جائے گا”۔
As a result, more people will serve who would not have in the past with the same level of recent drug use. The bottom line is this: of the hundreds of people hired, only five people who had started working at the White House are no longer employed as a result of this policy.
— Karine Jean-Pierre (@PressSec) March 19, 2021
جین نےمزید بتایا کہ "بنیادی بات یہ کہ نئے بھرتی کیے گئے سینکڑوں ملازمین میں سے صرف 5 اس پالیسی کی وجہ سے اب وائٹ ہاؤس کے ملازم نہیں ہیں”۔
Source: Khaleej Times







