خلیج اردو آن لائن:
میسجنگ ایپ واٹس ایپ مختلف ممالک میں بندش کے بعد دوبارہ بحال۔ اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک بھی جمعے کے رات بندش کا شکار رہنے کے بعد واپس بحال ہوگئی ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
Thanks for your patience, that was a long 45 minutes but we are back! #WhatsAppDown
— WhatsApp (@WhatsApp) March 19, 2021
گزشتہ رات سماجی رابطوں کی ان ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین نا ہی میسج بھیج پا رہے تھے نا وصول کر پا رہے تھے۔
Some people were having issues with their Instagram accounts earlier, but we're back now. The issue's been fixed and we're sorry for the trouble. #instagramdown pic.twitter.com/dd9mJPiqDz
— Instagram (@instagram) March 19, 2021
ڈاؤن ہونے والی ویب سائٹوں کی شناخت کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کے 1 لاکھ 21 ہزار صارفین نے مسائل کے سامنے کی شکایت کی۔
واٹس ایپ کے بند ہوتی ہی دیگر سوشل میڈیا ایپس پر صارفین نے بندش کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ ٹوئیٹر پر فیسبک ڈاؤن، واٹس ایپ ڈاؤن اور انسٹاگرام ڈاؤن کے ہیش ٹیگ چلنے لگے۔
Source: Khaleej Times







