
خلیج اردو آن لائن:
کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وقت کورونا کیسز مثبت آںے کی شرح 10 فیصد کے قریب ہے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے عوام کے درمیان کورونا وئرس سے متعلق اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔
کورونا کی تیسری لہر اور بھی مہلک ہوسکتی ہے۔
لہذٰہ تمام پاکستانیوں پر ذمہداری عائد ہوتی ہے کہ پہلے سے بھی ذیادہ احتیاط سے کام لیں اور حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
#اب_احتیاط_اور_بھی_زیادہ pic.twitter.com/YJWPncLPpv— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 19, 2021
اس آگاہی مہم کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اداکاروں سے مدد لی ہے جو مختلف پیغامات کے ذریعے لوگوں کو کورونا سے بچنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ان ادکاروں میں مائرہ خان، عدیل حسین، بلال عباس، اقرا عزیز شامل ہیں۔ جو اپنے مداحوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدایبر پر عمل کی ترغیب دیتےہیں۔
پاکستان کے کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ ینڈ آپریشن سنٹر کی جانب جاری کیے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 876 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
جس ملک میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 9 اشاریہ 5 ہو گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
Source: Khaleej Times






