عالمی خبریں

جاپان میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

خلیج اردو: جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپان کی سرکاری میڈیا کے مطابق جاپان کے معیاری وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button