
خلیج اردو: فرانس میں انتہاپسندوں نے دو مساجد کو آگ لگا دی جس سے مساجد کے دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
فرانس کے شہر نینتز میں انتہاپسندوں نے رات کی تاریکی میں مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی۔ مسجد کے تینوں داخلی دروازے اور اندرونی دیواریں آگ لگنے سے خراب ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق مسجد کو آگ لگانے کا واقعہ رات 2 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔
فرانس کے ایک دوسرے شہر رینیز میں بھی ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کئے گئے۔







