خلیج اردو آن لائن:
فرانسیسی حکومتی ذرائع کے مطابق فرانس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ ک روکنے کے لیے مزید 7 ممالک سے فرانس آنے والے مسافروں کے لیے 10 روزہ قرنطیہ لازمی قرار دے دیا ہے۔
ان ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:
پاکستان، یو اے ای، قطر، ترکی، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے فرانس آنے والے مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطیہ کیا جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق ہفتے کی رات سے ہوگا۔
شدید ترین کورونا بحران کے شکار بھارت کو فرانس نے گزشتہ ماہ ہی اس فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ مزید برآں، گزشتہ ماہ ہی فرانس نے برازیل سے آنے والی تمام پروزاوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اس فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی جو کہ روانگی سے 36 گھنٹے سے پرانی نہ ہو۔
مزید برآں، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ثبوت دینا ہوگا کہ ان کے پاس خود کو قرنطینہ کرنے کے لیے رہائش گاہ موجود ہے اور اس رہائش گاہ سے روزانہ دو گھنٹوں کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔
Source: Khaleej Times






