خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ میں بھارت کے کئی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

خلیج اردو: دبئی میں جاری ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں امت پنگھل ویریندر اور وکاس کرشن سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ لہٰذا اب بھارت کو تمغے ملنا یقینی ہوگیا ہے۔ 69 کلو گرام کے زمرے میں کرشن نے کوارٹر فائنل میں ایران کے Moselm Maghsoudi Malamir کو چار-ایک سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ ازبیکستان کے ایشین گیمس کے چمپئن یافتہ مکّے باز Baturov Bovo Usmon سے ہوگا۔
اس سے پہلے مردوں کے 52 کلو گرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں اولمپک گیمس کے مکّے باز پنگھل نے منگولیا کے Kharkhuu Enkhmandakh کو تین-دو سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں پنگھل کا مقابلہ قزاقستان کے مکّے باز Saken Bibossinov سے ہوگا۔
اِدھر خواتین کے زمرے میں چھ مرتبہ کی عالمی چمپئن یافتہ مکّے باز ایم سی سری کام 51 کلو گرام کے زمرے کے سیمی فائنل میں آج اپنی کارکردگی کا مطاہرہ کریں گی۔ خواتین کی بھارتی ٹیم 60 اور 54 کلو گرام کے زمرے سمیت تقریباً سبھی زمروں میں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button