خلیج اردو آن لائن:
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں یو کے کی ایک خاتون نے بتایا کہ ایک شخص نے اسے اسکا لیپ ٹاپ لوٹا دیا جو وہ لندن کی ایک ٹرین میں بھول گئی تھی۔
لنکڈ ان پر شیئر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں ڈیزی مورس لکھتی ہیں کہ وہ ٹرین سے اتر کر اسٹیشن کی سیڑھیاں اتر رہی تھیں جب انہیں یاد آیا کہ وہ اپنا لیپ ٹاپ ٹرین میں ہی بھول گئی ہیں۔ تب تک ٹرین اگلے اسٹیشن کے لیے نکل چکی تھی۔
ڈیزی لکھتی ہیں کہ لیپ ٹاپ کا یاد آنے پر اس نے کچھ بڑبڑایا اور پھر رونے لگی اور پھر بھاگتی ہوئی ٹرین کے کنڈیکٹر کے پاس گئی۔ جس نے بتایا کہ وہ گم شدہ اشیاء تک رسائی نہیں رکھتا۔ تاہم اس نے ڈیزی کو ایک فارم دیا بتایا کہ 7 دنوں تک اسے اپنے لیپ ٹاپ کے بارے میں کچھ پتہ چل سکے گا۔
مزید برآں، ڈیزی لکھتی ہیں کہ وہ اپنا نیا لیپ ٹاپ لینے جا رہی تھی جب انہیں ایک فون کا موصول ہوئی۔ کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ناحد بتایا اور اس پوچھا کہ آیا اس کا نام ڈیزی ہے؟
ڈیزی نے جب اپنے نام کی تصدیق کی تو ناحد نے بتایا کہ اس نے لیپ ٹاپ پر ڈیزی کا نام دیکھنے کے بعد لنکڈ ان پر اسکی پروفائل تلاش کی اور وہاں سے اس کا نمبر لے اسے کال کی ہے اور ڈیزی کا لیپ ٹاپ اس کے پاس ہے۔
ڈیزی لکھتی ہیں کہ ناحد نے اپنے اس نیک عمل کے بدلے میں کچھ بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اسکا کہنا تھا کہ یہ ایک نارمل کا کام ہے اور وہ چاہتا تھا کہ اس نام یا شناخت پبلک نہ کی جائے۔
ڈیزی نے بتایا کہ وہ ناحد کے پسندیدہ خیراتی ادارے میں کچھ رقم عطیہ کرنے جا رہی تاکہ اس نیک عمل کا بدلہ چکا سکے۔
ڈیزی کی لنکڈ ان پر لکھی اس پوسٹ کے نیچے ایک احمد نامی شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ناحد اسکے چچا ہیں اور وہ اپنے چچا سے ایسے کسی بھی کام کی توقع کر سکتا ہے۔
Source: Khaleej Times







