خلیج اردو آن لائن:
شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی ڈی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ جون 2021 کے آغاز سے وہ غیر ملکی ملکیت پر عمل در آمد شروع کر دے گا۔ جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صںعتی اور تجارتی شعبوں میں کمہپنیوں کی 100 فیصد ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس فیصلے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے مخصوص سرمایہ یا کوئی اضافی فیس جیسے کوئی تقاضے شامل نہیں ہیں۔ جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی شاخوں کو غیرملکی کمپنی کے ایجنٹ کی ضرورت کے بغیر امارت میں اپنا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ایس ای ڈی ڈی کی جانب سے ان معاشی سرگرمیوں فہرست بھی جاری کی تھی جن میں غیر ملکی سرمایہ کار کاروبار کر سکتے ہیں اور اپنی کمپنی کی 100 فیصد ملکیت حاصل کر سکتے ہیں۔
ایس ای ڈی ڈٰی کے چیئرمین سلطان عبداللہ السویدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے جاری کردہ معاشی سرگرمیوں کی فہرست سے ثابت ہوتا ہے کہ شارجہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو امارات میں لانے کا خواہاں ہے
Source: Gulf Today.






