Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے تلابوں میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات کی اصل وجہ بتا دی

خلیج اردو
07 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے نشاندہی کی ہے کہ بچوں کے ڈوبنے کے واقعات کی بنیادی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کی مناسب دیکھ بال نہ کرنا اور بے دھیانی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں پولیس نے سرکاری اور نجی سیومنگ پولز میں والدین کی جانب سے بچوں پر خاص توجہ دینے سے متعلق خصوصی تاکید کی ہے۔ انہوں نے والیدن سے کہا ہے کہ وہ بچوں سے متعلق باخبر رہیں۔

پولیس نے والدین کو تین سال یا اس سے چھوٹی عمر کے بچے سوییمنگ پول میں چھوڑنے سے بھی منع کیا ہے۔ ایسی صورت میں یہ بچے جو کچھ نہیں جانتے ، ڈوب سکتے ہیں۔

یہ بھی ضروری ہے کہ چھوٹے بچوں کو تیراکی سیکھائی جائے تاہم اس کیلئے تمام لازمی حفاظتی سامان پہننا ضروری ہے۔

ایک مہینہ قبل ایک بھارتی خاندان سے تعلق رکھنے والے 11 سال بچے کو اس وقت سیومنگ پول میں موت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ شارجہ میں ایک کمرشل سویمنگ پول میں نہا رہے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button