پاکستانی خبریں

عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات پر صرف وہ افراد جا سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے، پاکستانی حکام کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن ریٹ کی بدولت ہیلتھ حکام کو پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ پر صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کے روز مقامی سیاحوں پر زور دیا کہ وہ پورے پاکستان میں چھٹیوں کے سفر سے قبل کورونا ویکسین ضرور لگوائیں ۔

ڈاکٹر سلطان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی نمائندگی بھی کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا  کہ "عید اور موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف ویکسینینیٹڈ افراد کو ہی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی”۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عید الضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ان پابندیوں پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ماسک اور دیگر ایس او پیز کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانا ایک مؤثر ہتھیار ہے۔ لہذا عوام کو چاہیے کہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں۔ مزید برآں، این سی او سی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔

این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق پیر کے روز پاکستان بھر میں کورونا کے 1808 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button