
خلیج اردو: سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 12مسافروں میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے ، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 12مسافروں کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔






