
خلیج اردو: جاپان میں مرغوں کی ایک نایاب نسل ایسی ہے جس کی پونچھ 10 میٹر سے بھی زیادہ لمبی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغوں کی اس نایاب نسل کو اوناگادوری( مقامی زبان میں معزز پرندہ) کہا جاتا ہے اور یہ اپنی غیر معمولی لمبی پونچھ کی وجہ سے مشہور ہے۔
رپورٹس کے مطابق جاپانی قومی خزانہ سمجھی جانے والی مرغیوں کی17 نسلوں میں سے اوناگادوری واحد نسل ہے جسے خصوصی حیثیت حاصل ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ 1952 میں جب سے اسے یہ درجہ ملا تھا تو اس نسل کے پرندوں اور انڈوں کی برآمدات پر پابندی تھی، اس لیے اس یہ نایاب ہے۔
لمبی پونچھ والے مرغوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی بھی ہوسکتی ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اوناگادوری نسل سترھویں صدی میں جاپان کے صوبے توسا میں شنکوکو جزیرے پر پیدا ہوئی تھی۔
اس نسل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی پونچھ کے پر جھڑتے نہیں ہیں اور ہمیشہ رہتے ہیں جبکہ کہا جاتا کہ ان میں ایسے جینیات ہوتی ہیں جو پروں کی بہترین نشونما کا باعث بنتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس نسل کے مرغوں کی پونچھ کم از کم 1.5 میٹر لمبی ہونی چاہیے جبکہ کہا جاتا ہے کہ ان کی پونچھ ہر سال 90 سینٹی میٹرتک بڑھ سکتی ہے






