پاکستانی خبریں

آزادی اظہارکےنام پرمسلمانوں کوتکلیف پہنچائی جاتی ہے، وزیر اعظم عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد : ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف دو روزہ دورہ، وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو گارڈر آف انر پیش کیا گیا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان اور ازبک صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

زبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے اعز از میں وزیراعظم ہاؤس میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ازبک صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ ازبک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان اور ازبکستان کو فائدہ ہوگا، ٹرانزٹ ٹریڈ سے افغانستان کے لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کےاثاثےمنجمدہیں چاہتےہیں ٹرانزٹ ٹریڈسےکابل کوفائدہ ہو، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات سے سیاحت اور تجارت بڑھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا سےمتعلق مسلم ممالک کومل کراقدامات اٹھانےچاہئیں، آزادی اظہارکےنام پرمسلمانوں کوتکلیف پہنچائی جاتی تھی۔ اسلامو فوبیا کے معاملے پر روسی صدراورکینیڈاکےوزیراعظم نےبھی جذبات کااظہارکیاجس پر ان کےشکرگزارہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ہورہے ہیں جس سے ازبک صدر کو آگاہ کیا، چاہتے ہیں اقوام متحدہ بھارت سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے۔زبک صدر نے کہا کہ گرمجوشی سے استقبال پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے مشکور ہیں۔ دورہ پاکستان کا شدت سے انتظار تھا مگر کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، پاکستان اورازبکستان ثقافتی شعبوں کی بحالی کیلئےمل کرکام کریں گے، پاکستان کیساتھ اسٹریٹیجک تعاون کےفروغ کیلئےکام کررہےہیں۔

ازبک صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ مختلف امورپرگفتگوتعمیری رہی،پاکستان کیساتھ اقتصادی اورتجارتی سطح پرتعلقات کیلئےاقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button